Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا درجہ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی، کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 8 جولائی کی شام میں داخل ہوگا، لو پریشر سسٹم کے نمودار ہونے سے کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔