کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مون سون ہواؤں کی زیر اثر شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہرکا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔




















