Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معمول سے زیادہ بارشوں کا سلسلہ کس مہینے تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

 ڈی جی محکمہ موسمیات پاکستان مہر صاحبزادہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری مون سون سیزن کے دوران معمول سے 8 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے جو ستمبر کے وسط تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 59 فیصد زیادہ بارش ہوئی، خیبرپختونخوا میں ایک فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 18 فیصد، بلوچستان میں 28 فیصد، سندھ میں 62 فیصد اور گلگت بلتستان میں 63 فیصد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات پاکستان مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے۔