کراچی میں سمندری ہواؤں کو بریک لگ گئی، جس کے وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں کم رفتار سے شمال مغربی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں، کم دباؤ کے سبب کل اور پرسوں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ منگل اور بُدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔




















