کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، آج سے 2 روز کے دوران درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے، مغربی سمت سے ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج شام یارات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں 18 جولائی سے مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا۔ جبکہ شہر میں 20 جولائی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔




















