کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مضافاتی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔
کراچی میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر قائدکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کاتناسب77فیصد ہے جبکہ گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔




















