محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے چند مقامات پر آج بارش کا امکان ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، آج سے لاہورمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ بارش کے باعث بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔




















