شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوگئی ہیں، جبکہ شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہرکا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔




















