Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں شمال مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 31.5  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 22 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت مری، گلیات راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔

23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کا امکان ہے، 22 سے 24 جولائی کے دوران دیر چترال سوات مالاکنڈ پشاور کوہستان مانسہرہ ایبٹ آباد صوابی مردان میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 جولائی کے دوران خضدار قلات لسبیلہ، آواران زیارت ژوب بارکھان ہرنائی میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 جولائی کے دوران مٹھی سانگھڑ عمر کوٹ، تھرپارکر میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 22 سے 27 جولائی کے دوران دیا میر استور اسکردو گلگت گلگت گھانچے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔