پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا، 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، ملتان ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔
پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کوبھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔




















