اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔
جڑواں شہروں میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ دو دن تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بھی آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج موسم مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم آج کم ازکم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں 21 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔




















