شہر قائد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، جبکہ شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سنیٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں 30 جولائی سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔




















