Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

 کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں اس وقت مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا مطلع آج جزوی ابر آلور رہے گا، جبکہ شام کے اوقات میں شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں 29 جولائی سے بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 31 تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا، جبکہ 3  اگست سے  ایک اور ہوا کا کم دباؤ سندھ میں بارشوں کا سبب بنے گا۔