چیف میٹرلوجسٹ کا کراچی میں بارشوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر یا رات کو مون سون کا تیسرا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث دن کے اوقات میں ہلکی بارش جبکہ رات اور کل درمیانی سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے اسپیل میں 40 سے 50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے، شہر میں حبس کی کیفیت ہے، سمندری ہوائیں سست رفتاری سے چل رہی ہیں، اگست سے کراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے۔




















