محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری بارش کے اسپیل سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا اسپیل 5 اور 6 اگست تک جاری رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج بھی پنجاب کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسلادھار بار ش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں 2 اگست کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں کل بھی موسلادھار بارش ہوئی اور آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، پشاور، کراچی اور زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔




















