Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنے والے دنوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل سے شہر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ پانچ دن تک ہلکی بارش ہوتی رہے گی، اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی 87 فیصد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ جبکہ شہر میں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔