Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں مطلع ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ شہر بھر میں آج بھی شام و رات میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 یا 11 اگست کو بھارتی راجستھان سے مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 12 یا 13 اگست کو بارش کا امکان رہے گا۔