مون سون بارشوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، اور یہ بارشیں ستمبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر کا کہنا ہے کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔




















