Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں صبح سویرے بارش؛ پورا دن ہلکی سے تیز بارش کا امکان

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی شہر صبح سے ہی سرمئی بادلوں کی لیپٹ میں ہے جبکہ  کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، ابراہیم حیدری، ملیر، شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی ابر آلود اور خوشگوار رہے گا جبکہ شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس وقت کراچی میں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےمغربی  ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ  شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔