سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں 27 سے 30 اگست تک دھواں دھار بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا اسپیل 3 یا 4 دن کا ہوگا، 27 تا 31 اگست تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے، بل بورڈز، ہورڈ نگز سمیت کمزور انفراسٹرکچر گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔




















