کراچی شہر میں آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کا پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے جبکہ شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ آج پورے دن وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں ہلکی تا موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج صبح 11 تا 12 بجے کے بعد بارش کا آغاز ہونے کا امکان ہے، تاہم بارش برسانے والا ڈیپ ڈپریشن اس وقت بھارتی گجرات پر موجود ہے، بارش برسانے والے سسٹم کےتحت کراچی میں 30 اگست تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔
شہر میں اس وقت 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور بارشوں سے کمزور چھتیں اور دیواریں گرنے کا خدشہ ہے جبکہ بل بورڈز، بجلی کے کھمبے اور سولر پینلز سمیت کمزور انفرا اسٹرکچر گرنے کا بھی اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمندری میں 31 اگست تک طغیانی رہے گی۔




















