Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج وقفے وقفے سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج وقفے وقفے سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب81فیصد ہے جبکہ اس وقت مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم شہر میں آج کہیں کہیں ہلکی سے متعدل بارش کا بھی امکان ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 2 ستمبر سے ایک مغربی لہر ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ بارش برسانے والے سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں طوفان اسنی کا خطرہ ٹ ٹل گیا، خلیج بنگال میں دوسرا سسٹم بننے سے تین سو چار روز میں بھارتی گجرات پر اثرانداز ہو گا۔

کراچی میں بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔