Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے جبکہ اس وقت جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، البتہ آج کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش متوقع ہے۔