Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود؛ بوندا باندی کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں آج ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ اس وقت شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔

شہر میں صبح و شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔