Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں موسم آج کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردوانوح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔

پاکستان میں چاند گرہن

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن کچھ دیرہی دیکھا جاسکے گا، پاکستان میں چاند گرہن صبح 5 بجکر41 منٹ پرشروع ہوگا جبکہ صبح 7 بجکر 44 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، تاہم یورپ، ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکہ میں مکمل چاندگرہن دیکھا جاسکے گا۔