محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جاری گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




















