کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں رات میں ہلکی سی خنکی کا آغاز ہوگیا جبکہ علی الصباح ہلکی دھند کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں موسم بدستور خشک اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شہر میں شمال مغرب سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم اگلے ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




















