شہر قائد میں سردی زور پکڑنے لگی ہے، آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر میں ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی اور حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود تھی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے او ردن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔آج مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




















