Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

کراچی والے ہوجائیں تیار، شہر میں کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں کل سے سائبرین ہوائیں رفتار پکڑے گی، کل سے شہر میں سائبرین تیز ہوائیں چلے گی۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں تیز ہوائیں چلے گی، 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلے گی، اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔