محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج بھی صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ موسم مجموعی طور پر مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر کی فضا میں نمی کا تناسب اس وقت 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات نھے بتایا کہ ہوا کی رفتار اور سمندری بادلوں کی موجودگی کے باعث آئندہ دنوں میں بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔




















