Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اسی طرح مری اورگلیات میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔