محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سورج کی تپش برقرار رہے گی اور تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔




















