Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دے گا، سعودی وزیر خزانہ

سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی وزیرخزانہ محمد الجادان کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب بیرونی ممالک کو امداد دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہا ہے، اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستان میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

محمد الجادان نے کہا کہ پہلے ہم براہ راست گرانٹ اور ڈپازٹس دیتے تھے اب اسے بدل رہے ہیں، ہم کثیر الجہتی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور دوسروں سے بھی ایسی توقع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرے گا

انہوں نے کہا کہ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں