سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
سعودی عرب کے ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق سعودی شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال اتوار کے روز ہوا۔
سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب شہزادی کے انتقال پر سعودی عرب میں مختلف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















