امریکی ریپر ریڈویل نے ایک میوزک فیسٹیول کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک میوزک فیسٹیول میں امریکی ریپر ریڈویل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے ناموں کی فہرست شیئر کردی۔
رپورٹ کے مطابق ریڈویل نے میوزک فیسٹیول میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا جب کہ میوزک فیسٹیول میں شریک ہزاروں افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے ان فلسطینیوں کے ناموں کی فہرست ہے جو 7 اکتوبر سے غزہ میں مارے گئے ہیں۔
ریڈویل نے ہزاروں افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے ریاستی نمائندوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں جب کہ میوزک فیسٹیول میں شریک افراد نے امریکی ریپر فری فلسطین کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبرسے حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں۔















