Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

مودی سرکار نے فلاپ پہلگام ڈرامے کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لیے اب مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اسکیچز سے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

بھارت نے اس بار  اے آئی کی مدد سے دہشتگردوں کے جعلی خاکے بناکر جاری کر دیے ہیں۔

مودی سرکار نے پہلے پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا اور اب جعلی خاکے بنا کر اسے تقویت دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے بنے خاکوں کی فلمی کہانی بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ تمام اسکیچ ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں AI کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 پہلگام واقعے کے ثبوت غائب، ڈرامہ فلاپ، خاکے فرضی، بیانیہ مشکوک ان سب نے بھارت کا کچا چھتا کھول دیا اور اس کی خود ساختہ گھڑی کہانی بے بنیاد نکلی۔

نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ایک بار پھر زمین بوس ہوگیا، ایسے اسکچ بنانا چند منٹوں کی کاروائی ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں