Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئرش فائٹر کی اسرائیلی حریف پر جیت، فلسطینیوں کے حق میں نعرے، ویڈیو وائرل

آئرلینڈ کے ایک مشہور یہودی ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) فائٹر میک کورری کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں ایک زبردست پیغام دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فائٹ کے دوران اور جیت کے بعد ان کے طرزِ عمل نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی ہے۔

ایک حالیہ ایم ایم اے مقابلے میں یہودی آئرش فائٹر میک کورری نے اپنے اسرائیلی حریف پر غالب آکر نہ صرف فائٹ جیتی بلکہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار بھی کیا۔

 

مقابلے کے دوران میک کورری اسرائیلی فائٹر پر مسلسل حملے کرتے رہے اور جیتنے کے بعد انہوں نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرایا بلکہ ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

فائٹ کے بعد جب فاتحانہ انداز میں میک کورری نے فلسطینی پرچم بلند کیا تو شائقین نے بھی تالیاں بجاکر ان کے اس اقدام کی حمایت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے رِنگ کے وسط میں کھڑے ہوکر زور و شور سے ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے لگائے اور اپنی جیت کو فلسطینی عوام کے نام کیا۔

یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین تک پہنچ چکی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں کی بڑی تعداد میک کورری کے جذبے اور انسانیت کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے کھلاڑیوں، فنکاروں اور سماجی شخصیات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ میک کورری کا یہ عمل اس سلسلے کی ایک تازہ مثال بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں