Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، ایران کی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

مختلف ممالک سے سرکاری، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے

ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین سے قبل ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ مسلح افواج، فضائی دفاعی نظام اور سرحدی فورسز کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ آخری رسومات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک کے حساس علاقوں، اہم تنصیبات اور بین الاقوامی سرحدوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کے مطابق زمینی، بحری اور فضائی افواج کو ہنگامی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے جبکہ فضائی دفاعی یونٹس مسلسل ایرانی فضائی حدود کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے سرکاری، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے جس کے باعث سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات اختیار کر رہا ہے۔

ایرانی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تقریبات کے دوران سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں مقررہ ضابطوں کی پابندی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

متعلقہ خبریں