Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کودہشتگرد حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کابیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک انتہائی اہم بیان میں کہا کہ پاکستان کودہشتگرد حملوں کے خلاف  اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

پاکستان کے حقِ دفاع کی عالمی حمایت اور دہشتگردوں کی حمایت اورسرپرستی پر طالبان رجیم ہزیمت کا شکارہے۔

بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرزکے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف اس کے حق دفاع  میں کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان  نے حالیہ دہشتگردی کےواقعات کے  بعدافغانستان میں دہشتگردوں کے  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قراردے چکا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل مائیکل کوریلا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کی کھل کر تعریف کر چکے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق کراچی میں رینجزتنصیبات پر حالیہ دہشتگردی کے علاوہ ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین مسلسل استعمال ہو رہی ہے پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی محکمہ خارجہ کابیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔

آپریشن غضب للحق کے تحت فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کے لیے افواج پاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔

متعلقہ خبریں