Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران معاہدے کا خواہاں، خامنہ ای کی تدفین کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی، ٹرمپ

‘امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے اور کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکا نے ایران کو خامنہ ای کی تدفین کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

امریکا کے 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران معاہدے کے لیے بے تاب ہے اور بات چیت کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران کو جنازے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے اور کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، امریکا نے عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے اور مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں اور ہمسایہ ممالک کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا امن کا خواہاں ہے تاہم اپنی سلامتی کو کسی خطرے میں نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے سابق انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب دنیا ایک بار پھر امریکا کا احترام کرتی ہے۔ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version