امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج دنیا میں امید کی کرن ہے، ہم اپنے ملک کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آج دنیا میں امید کی کرن ہے اور یہ قوم اپنی عظمت ہمیشہ برقرار رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو قوم کو متحد رکھتا ہے۔ ملک میں مذہبی آزادی اور اظہارِ رائے کی مکمل آزادی موجود ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک عظیم ملک ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا۔ امریکی قوم دنیا کی سب سے بہادر اور بہترین قوم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ممکنہ حملے کے باوجود امریکا نے جوابی کارروائی سے گریز کیا تاکہ مذاکرات کا راستہ برقرار رہے۔ جوہری مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے حملہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے اور جوہری مذاکرات کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے بھی ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بعض مواقع پر ایرانی قیادت کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔
