Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 954 تک جاپہنچی

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے

وینزویلا میں آنے والے حالیہ شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 954 ہوگئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 ہزار 309 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیموں نے اب تک 22 ہزار 445 افراد کو فوری علاج فراہم کیا ہے۔

حکومتی و امدادی اداروں کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد امدادی کارکن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے جن کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ اب بھی بڑی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں