Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف محدود حملوں پرغورکررہی ہے، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایران ہرمز میں اپنے ریڈاراورمیزائل صلاحیتیں دوبارہ بحال کررہا ہے

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف محدود حملوں پر غورکررہی ہے جس کا مقصدایران کوریڈار، میزائل صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے سے روکناہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایران ہرمز میں اپنے ریڈاراورمیزائل صلاحیتیں دوبارہ بحال کررہا ہے، حالیہ دنوں میں ایرانی میزائل نے ایف 35 طیارے کونشانہ بنانے کی کوششیں کی ایرانی میزائل خطرناک حدتک ایف 35 طیارے کے قریب پہنچ گیاتھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ہرمز میں موجودبحری جہازوں کوفضائی تحفظ فراہم کررہا تھا پیٹ ہیگستھ منصوبے کے حامی ہیں اورچندروزقبل وائٹ ہاؤس بھیج دیاتھا۔ ٹرمپ کشیدگی بڑھانے کے حق میں نہیں اس لیے منصوبے کی منظوری نہیں دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version