انڈونیشیا میں 243 مسافروں کو لے جانے والا بحری جہاز ’ورگو ٹرانسپورٹ 8‘ جاوا سمندر میں لاپتا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز ہفتے کے روز سورابایا سے بنجرماسین کے لیے روانہ ہوا تھا تاہم خراب موسم کے دوران اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
حکام کے مطابق جہاز کا آخری معلوم مقام بنجرماسین سے تقریباً 148 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد انڈونیشی حکام نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔
تازہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 103 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔
