Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

‘ایران جنگ کے معاملے پر صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی یہ تیسری کوشش ہے’

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں ختم کرنے اور خطے سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے لیے ڈیموکریٹس کے ساتھ بعض ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت میں ووٹ دیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی یہ تیسری کوشش ہے۔ یہ پیش رفت نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے جبکہ ڈیموکریٹ ارکان نے اسے ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے کانگریس میں اپنی اہم ترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

تاہم ایوان نمائندگان سے منظوری کے باوجود قرارداد کے مؤثر ہونے کے لیے سینیٹ سمیت مزید آئینی اور قانونی مراحل مکمل ہونا ضروری ہیں۔ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے معاملے پر اس سے قبل بھی کانگریس میں صدر کے اختیارات محدود کرنے کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب ایران جنگ کے بڑھتے ہوئے مالی اخراجات بھی امریکی سیاست میں زیر بحث ہیں۔

کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق اگست 2026 تک جنگ پر امریکا تقریباً 38 ارب ڈالر خرچ کرچکا تھا جبکہ اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version