سعودی عرب کے مربوط دفاعی نظام اور عسکری صلاحیت نے پراکسی حوثیوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
حوثیوں کے حملے کا مقصد اسرائیلی ایماء پر خطے میں عدم استحکام اور سعودی عرب پر دباؤ بڑھانا کی مذموم کوشش ہے اہم ترین تجارتی راہداری باب المندب کے حوالے سے خفیہ ایجنڈا ان حملوں کے محرکات میں سے ایک ہے۔
خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یمن حکومت نے دعویٰ کیا کہ سعودی فضائی دفاعی فورس نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک حوثی ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے تحفظ کے لیے جدید پیٹریاٹ نظام اور خصوصی فورسز مکمل طور پر فعال ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا بروقت خاتمہ کیا جا سکے سعودی عرب کے مربوط فضائی و میزائل دفاعی نظام نے حوثیوں کے تمام ترحملوں کو منظم انداز میں بے اثر کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے مغربی علاقوں میں متعدد حوثیوں کے ٹھکانوں کو درستگی سے نشانہ بنایا سعودی عرب نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پرمتعدد اور موثر فضائی کارروائیاں کیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق سعودی عرب نے ان حملوں پر اپنی خود مختاری کے دفاع اور بیرونی جارحیت کو بے اثر کرنے میں مکمل عزم اور جدید ترین عسکری صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے سعودی عرب کی اعلیٰ فضائی دفاعی تیاریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں اور مقدس مقامات کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
