Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی رہبر انقلاب کے مشیر کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آ گیا

ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اپنے اعلیٰ اہداف کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، محمد باقر

ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمدباقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقتدار میں رہنے تک آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمدباقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے وجود، شناخت، آزادی اور اپنے اعلیٰ اہداف کے دفاع کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

محمدباقر ذوالقدر کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے جارح دشمن کے خلاف ڈٹ جانے اور اس کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کرلیا ہے۔

ایرانی عہدیدار کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکی اور اسرائیلی قیادت کی تبدیلی سے جوڑنے کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔

اس سے قبل ذوالقدر آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے امریکا کے سامنے پابندیاں اٹھانے، فوجی دباؤ ختم کرنے اور دیگر مطالبات بھی پیش کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version