بھارت کا گودی میڈیا پاکستان کے جنون میں مبتلا ہوگیا، میڈیا کوریج کا بڑا حصہ پاکستان کے گرد گھومتا رہا۔
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے تجزیے کے مطابق بھارتی میڈیا کے روزمرہ تجزیے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں “پاکستان” چھٹے نمبر پر رہا، بھارتی میڈیا میں “پاکستان” کا ذکر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔
تجزیے میں بتایا گیا کہ چھ ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان سب سے نمایاں موضوع رہا، بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی خبروں میں پاکستان کا حصہ 30.8 فیصد رہا جو امریکا سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھا۔
بین الاقومی امور کے ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف غیرمعمولی پروپیگنڈا میں مصروف گودی میڈیا کا بنیادی مقصد مودی کی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔


















