Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوثیوں کے حملوں کا خطرہ؛ ترکیہ نے سعودی عرب کی دفاعی مدد کا اشارہ دے دیا

‘سعودی عرب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتا’

انقرہ: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے کیونکہ ریاض خود اس تنازع میں شامل ہونا نہیں چاہتا۔

رائٹرز کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجودہ بحران اب معاشی طور پر ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے یمن سے متعلق جنگ بندی کی تجاویز تمام فریقین تک پہنچا دی گئی ہیں اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو فوجی ضروریات پیش آسکتی ہیں جن پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان کے ساتھ ہونے والے سہ فریقی معاہدے کے تحت بھی سعودی عرب سے رابطہ کیا جائے گا۔

ہاکان فیدان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version