Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

خطے کے ممالک نے امریکا کی مبینہ جارحیت میں معاونت کی تو اس کا جواب دیا جائے گا

امریکا اور خطے کے ممالک کے لیے سخت انتباہ کرتے ہوئے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر جارحیت کی تیاری کر رہا ہے جس کا فیصلہ خطے کی بعض ریاستوں کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے مطابق اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی غلطی کی تو اس کے نتائج شدید ہوں گے اور خطے میں موجود امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے خلاف خطے میں ایسے حملے کیے جائیں گے جو اس کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ وہ امریکا کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے مزید کہا کہ اگر خطے کے ممالک نے امریکا کی مبینہ جارحیت میں معاونت کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

بیان میں امریکا کو ’بڑے شیطان‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ خطے میں اس کے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version